بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 05 September 2026 | پاکستان: 25 ر بیع الاول 1448

سرینگرمیڈیکل طلباء کا ایم بی بی ایس کی 15 فیصد سیٹیں آل انڈیا کوٹہ میں شامل کرنے کیخلاف احتجاج

Friday, 7 October, 2022

بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں میڈیکل طلباء نے ایم بی بی ایس کی 15 فیصد سیٹیں آل انڈیا کوٹہ (اے آئی کیو) میں شامل کرنے کے قابض بھارتی انتظامیہ کے حالیہ فیصلے کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی انتظامیہ نے حکمنامہ جاری کیا ہے کہ پوسٹ گریجویٹ (پی جی) کی 50 فیصد جبکہ ایم بی بی ایس کی 15 فیصد سیٹیں آل انڈیا کوٹہ میں بانٹ دی جائیں گی ۔ انتظامیہ کے اس فیصلے کو مقبوضہ علاقے کے ایم بی بی ایس طلباء نے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ طلباء کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے غیر مقامی میڈیکل طلباء کو انڈرگریجویٹ اور گریجویٹ پروگراموں میں شامل کر کے مقامی میڈیکل طلباء کے مستقبل کو خطرے میں ڈال دہا ہے۔ایک طالب علم نے کہا صرف جموں کشمیر میں مقیم طلباء کو پوسٹ گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ پروگراموں کے لیے اہل ہونا چاہیے ۔انہوںنے کہا کہ انتظامیہ کے اس اقدام سے جموں کشمیر میں ڈاکٹروں میں بے روزگاری میں اضافہ ہوگا کیونکہ جموں و کشمیر کی سیٹیں آل انڈیا میں شامل کرنے سے یہاں ملازمتوں کے مسائل پیدا ہوں گے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *