بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 30.4°C
Wednesday, 12 August 2026 | پاکستان: 29 صفر 1448

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس کل ہو گا

Sunday, 22 January, 2023

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی ( پیر)کو ان کیمرہ اجلاس میں کے الیکٹرک کےآغاز سے اب تک کی تفصیلی بریفنگ لی جائے گی ،پاور ڈویژن کے ساتھ معاہدات، ڈسکو کا چارج سنبھالنے سے لے کر آج تک زیر التوا مالی معاملات سے متعلق بھی جائزہ لیا جائے گا۔پیر (کل) کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا ان کیمرہ اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت ہوگا۔ اجلاس میںسی ای او، کے الیکٹرک کی طرف سے کمپنی کے آغاز سے اب تک کی ایک تفصیلی بریفنگ لی جائے گی جبکہ سی ای او کے الیکٹرک،کے الیکٹرک کی نجکاری کا عمل اور اب تک کی کامیابیاں، ترقیاتی سیکٹر کے منصوبے اور منصوبوں کے ساتھ ٹینڈرنگ کے مکمل عمل کا طریقہ کار بشمول کی گئی سرمایہ کاری کی مکمل تفصیلات سے بھی آگاہ کریں گے ۔ نئے پاور پلانٹس کی تنصیب کے حوالے سے پاور ڈویژن کے ساتھ معاہدات، ڈسکو کا چارج سنبھالنے سے لے کر آج تک زیر التوا مالی معاملات سے متعلق خط و کتابت کے حوالے سے بھی بریفنگ دی جائے گی

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *