بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 15 August 2026 | پاکستان: 4 ر بیع الاول 1448

مودی کی انتہا پسندانہ پالیسیاں خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں: سردار محمد یوسف

Sunday, 25 May, 2025

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ مودی کی انتہا پسندانہ پالیسیاں خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو میں سردار محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان نے سکھ یاتریوں کے لیے ہمیشہ بہترین انتظامات کیے، سکھوں سمیت تمام مذاہب کو پاکستان میں مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرتار پور راہداری بند کر کے مودی سرکار نے سکھوں کی مذہبی آزادی پر پابندی لگائی، دنیا بھر کے سکھ یاتری پاکستان میں اپنی عبادات کے لیے ہمہ وقت آ سکتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے مودی نے پہلے گجرات کے مسلمانوں کی نسل کشی کی، اب سکھوں کو نشانے پر رکھا ہوا ہے، انڈیا میں سکھوں کے علاوہ مسلمانوں اور عیسائیوں کے حقوق بھی سلب کیے جارہے ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *