بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 33.9°C
Friday, 11 September 2026 | پاکستان: 30 ر بیع الاول 1448

وزیر اعظم پاکستان کی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت، واقعے کی رپورٹ طلب

Thursday, 3 November, 2022

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور دیگر رہنماﺅں پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔
وزیر اعظم آفس نے کہا، “وزیراعظم نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور چیف سیکرٹری پنجاب کو جلد از جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔”
وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی جبکہ وزیر داخلہ کو آئی جی پولیس اور چیف سیکرٹری پنجاب سے فوری رپورٹ طلب کرنے کی ہدایت کر دی۔
ادھر چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے سابق وزیراعظم عمران خان کے پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
چیئرمین سینٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان اور سنیٹر فیصل جاوید سمیت تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا اور واقعے میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں کنٹینر پر فائرنگ کے واقعے کے بعد اپنی پریس کانفرنس بھی ملتوی کر دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں کنٹینر پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *