پاکستان خاص خبریں

وزیر اعظم کا احسن اقدام، ادویات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا

وزیر اعظم محمد شہباز شر یف نے عو ام کو بجلی کے معاملے میں ریلیف دینے لئے بڑا فیصلہ کیا ہے کرنے کا حکم دے دیا ہے وزیراعظم نے فیصلے پر عملدرآمد کی منظوری دے دی وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ملک کے قیمتی زرمبادلہ کی بچت کے لئے بڑا اور بنیادی قدم اٹھایا ہے فیصلے سے پاکستان اربوں ڈالر کی بچت کرسکے گا نصوبے کے تحت مہنگے درآمدی ایندھن (ڈیزل اور فرنس آئل) کی جگہ سولر پاور سے دس ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی پہلے مرحلے میں سرکاری عمارتوں، بجلی اور ڈیزل سے چلنے والے ٹیوب ویلز اور کم یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو سورج کی روشنی سے پیدا ہونے والی بجلی دی جاۓ گی۔وزیر اعظم نے سولر پاور پلانٹس کی جلد تعمیر کی ہدایت بھی کی ہے گرمیوں کا آئندہ موسم شروع ہونے تک عوام کو بجلی کی فراہمی میں خاطر خواہ ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت وزیر اعظم کی متعلقہ اداروں کو منصوبے پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کرنے کی ہدایت کر دی آئندہ ہفتے تمام سٹیک ہولڈرز (Stakeholders) کی بولیوں سے پہلے (Pre-Bid) کانفرنس منعقد کرنے کی بھی ہدایت

وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس میں وزاررت صحت کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھی وزیر اعظم پاکستان کو پیش کی گئی۔
اس حوالے سے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے غریب عوام پر مہنگی ادویات کا بوجھ نہین ڈال سکتے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔
یاد رہے کہ وفاقی کابینہ نے گزشتہ ماہ بھی 35 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی تھی۔
واضح رہے کہ ذرائع کے مطابق وزارت صحت نےمتعدد ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری منظوری کے لیے پیش کی تھی۔ڈریپ نے 40سے زائد ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت صحت کو بھجوائی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri