بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 33.9°C
Friday, 11 September 2026 | پاکستان: 30 ر بیع الاول 1448

پاکستان جونیئر لیگ کے مقابلے چھ اکتوبر سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوں گے

Thursday, 29 September, 2022

پاکستان جونیئر لیگ کے مقابلے چھ اکتوبر سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوں گے ۔راولپنڈی ریڈرز اور حیدر آباد ہنٹرز کے کپتان ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی اور نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بیٹر کولن منرو کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔راولپنڈی ریڈرز کے کپتان حبیب اللہ کا کہنا ہے کہ پی جے ایل کے اعلان کا سننا ہی سب سے بڑی خوشی تھی، ڈرافٹ والے دن کو کبھی نہیں بھلا سکتا، اس سطح پر پہلی مرتبہ لیگ ہو رہی ہے اس لیے پی جے ایل میں ٹیم کی قیادت کرنا اعزاز کی بات ہے۔حبیب اللہ نے کہا کہ کولن منرو ٹیم کے مینٹور ہیں، ان سے بہت متاثر ہوں،منرو کا ایک الگ سا اعتماد ہے ان سے بہت کچھ سیکھوں گا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *