بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 24.8°C
Friday, 14 August 2026 | پاکستان: 2 ر بیع الاول 1448

پی ٹی آئی ارکان نے استعفے قبول نہ کرنے کیلئے اسپیکر کے پاؤں پکڑے ہوئے ہیں،بلاول بھٹو

Tuesday, 3 January, 2023

اسلام آباد:چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ا رکان نے استعفے قبول نہ کرنے کیلئے سپیکر کے پاؤں پکڑے ہوئے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وقت آتا ہے تو شاہ محمود قریشی اورپرویز خٹک بھی غائب ہوجاتے ہیں۔پی ٹی آئی والے پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کریں۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ اگر6ماہ عمران خان کی حکومت نہیں رہتی توکیا مسئلہ ہے۔عمران خان کی دوبارہ انتخابات کی ضد پوری نہیں ہوگی۔عمران خان کی سیاست ملک کے لئے نقصان دہ ہے۔جھوٹ،نفرت،جلاؤ گھیراؤ کی سیاست ملک کو نقصان پہنچاتی ہے۔سیلاب سے پہلے نالائق نااہل وزیراعظم کو نکالنا خوش قسمتی تھی۔عمران خان نے بطور وزیراعظم ایک مرتبہ بھی سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ نہیں کیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *