بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 31°C
Wednesday, 17 June 2026 | پاکستان: 2 محرم 1448

اسلام آبادمیں سموگ کا خدشہ ، ضلعی انتظامیہ متحرک

Wednesday, 13 November, 2024

اسلام آباد میں اسموگ کے خدشے کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی۔انتظامیہ نے شہر کے نواح میں آلودگی کا باعث بننے والے اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اینٹوں کا ایک بھٹہ سیل کر کے متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے پابندی پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔دوسری جانب دھند اور اسموگ کے باعث موٹر وے لاہور سے کوٹ مومن تک بند کر دی گئی۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق لاہور سے سیالکوٹ موٹر وے اور لاہور سے درخانہ تک بھی موٹر وے دھند اور اسموگ کی وجہ سے بند ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *