Site icon Daily Pakistan

اسلام آباد ہایکورٹ نے اسد قیصر کی اخراج مقدمہ کی درخواست خارج کردی

اسلام آباد ہایکورٹ نے اسد قیصر کی اخراج مقدمہ کی درخواست خارج کردی

اسلام آباد ہایکورٹ نے اسد قیصر کی اخراج مقدمہ کی درخواست خارج کردی

اسلام آباد ہایکورٹ نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی، لاؤڈ اسپیکر کے استعمال اور احتجاج پر درج مقدمہ کے ٌخلاف سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد کر دی اسلام آباد ہایکورٹ کےمسٹر جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ چالان پیش ہوچکا ہے، معاملہ ٹرائل کورٹ میں ہے اس لیئے اخراج مقدمہ کی درخواست مسترد کی جاتی ہے اسد قیصرکے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ اسد قیصر موقع پر موجود ہی نہیں تھے اور انہیں ایف آئی آر میں نامزد کردیا گیا اسلام آباد ہایکورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی اسد قیصر کے وکیل شیر افضل مروت عدالت میں پیش ہوئے اور ایف آئی آر پڑھ کر سنائی عدالت کا استفسارکیا کہایف آئی آر میں اسد قیصر کا نام ہے، الزام کیا ہے؟ اس موقع پراسٹیٹ کونسل نے عدالت کو بتایا کہ شہباز گل کی رہائی کے لیے احتجاج کیا گیا، ڈرانے دھمکانے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی سے متعلق مقدمہ درج ہے، نعرے بازی کی گئی کہ شہباز گل کو رہا کرو،عدالت نے اسد قیصر کی اخراج مقدمہ کی درخواست خارج کردی

Exit mobile version