بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 32.3°C
Wednesday, 17 June 2026 | پاکستان: 2 محرم 1448

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ن لیگ کو آخری وارننگ جاری

Thursday, 10 November, 2022

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے کے معاملے پر مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور سیکرٹری جنرل احسن اقبال کو نوٹسز جاری کر دیے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے انٹرا پارٹی الیکشن کے معاملے پر دائر درخواست کی سماعت نثار درانی کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 4 رکنی بینچ نے کی ۔ ن لیگ کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہیں ہوا بلکہ پارٹی آفس کے ملازم پیش ہوئے ۔
سماعت کے دوران جب ن لیگ کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہیں ہوا تو ممبر الیکشن کمیشن جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللہ نے ریمارکس دیئے کہ ایسا لگ رہا ہے کہ ن لیگ پارٹی الیکشن میں دلچپسی نہیں لے رہی ۔
جس پر الیکشن کمیشن کے حکام نے کہا کہ ہم نے پارٹی کو شوکاز نوٹس بھیجا ہے ، جس پر ممبر الیکشن کمیشن نثار میمن نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو ایک آخری موقع دے دیتے ہیں ۔ جبکہ کے پی کے ممبر الیکشن کمیشن نے ریمارکس دیے کہ اگلی سماعت تک مسلم لیگ ن کو معطل کریں ۔
الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کو آخری موقع دیتے ہوئے مسلم لیگ ن انٹر پارٹی الیکشن کی سماعت 21 نومبر تک ملتوی کر دی اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور سیکرٹری جنرل احسن اقبال کو نوٹسز جاری کر دیے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *