بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 27.4°C
Wednesday, 17 June 2026 | پاکستان: 2 محرم 1448

انصاف کی فراہمی میں خواتین ججز کا کردار قابل ستائش : چیف جسٹس

Monday, 10 March, 2025

اسلام آباد:چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے کہا ہے کہ انصاف کی فراہمی میں خواتین ججز کا کردار قابل ستائش ہے۔خواتین ججز کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عدلیہ میں خواتین کی بڑھتی ہوئی نمائندگی خوش آئند ہے، خواتین ججز کی خدمات کو تسلیم کرنا ہمارا فرض ہے۔
انہوں نے کہا کہ صنفی مساوات اور عدلیہ میں خواتین کی شمولیت ایک مثبت پیش رفت ہے، انصاف کی فراہمی میں خواتین ججز کا کردار قابل ستائش ہے، عدالتی نظام میں شفافیت اور انصاف کے فروغ میں خواتین کا کلیدی کردار ہے، خواتین وکلا اور ججز کیلئے مزید سازگار ماحول فراہم کریں گے۔چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ انصاف تک رسائی کو حقیقت بنانے کے لئے کام جاری رکھیں گے، خواتین ججز کی ثابت قدمی اور دیانت داری آنے والی نسلوں کے لئے مشعلِ راہ ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *