انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے۔ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والوں کی تعداد 64 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ 34 لاکھ افراد نے زیرو ٹیکس آمدنی ظاہر کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سال 2024 میں گوشوارے جمع کرانے والوں نے 114 ارب 33 کروڑ روپے ٹیکس جمع کرایا ہے۔گزشتہ سال اسی عرصے میں 21 لاکھ 66 ہزار 775 افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے تھے اور 52 ارب روپے جمع کرائے تھے۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ یکم جولائی سے 8 اکتوبر تک 1 لاکھ 35 ہزار نئے فائلرز رجسٹرڈ ہوئے۔گزشتہ سال اسی عرصے میں تقریبا 450 ہزار نئے فائلرز کو رجسٹر کیا گیا تھا۔






تبصرے (0)
اپنا تبصرہ لکھیں