بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 17 June 2026 | پاکستان: 2 محرم 1448

اپوزیشن نے بد تمیزی، بد تہذیبی کی بنیاد رکھی، اب خود نشانہ بن رہے ہیں: مریم نواز

Monday, 10 March, 2025

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ اپوزیشن نے بدتمیزی ، بدتہذیبی کی بنیاد رکھی ہے، اس کا نشانہ اب یہ خود بن رہے ہیں۔پارلیمنٹ میں صدر مملکت کے خطاب کے دوران اپوزیشن کے احتجاج پر سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ اس بدتمیزی اور بدتہذیبی نے کچھ نہیں دیا، یہ ایک ڈائنگ چیز ہے جو ختم ہو رہی ہے اور جلدی ختم ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ لوگوں میں شعور آگیا ہے، لوگوں کو ترقی چاہئے، لوگوں کو مسائل کا حل چاہئے، لوگوں کو مہنگائی میں کمی چاہئے۔مریم نواز شریف نے کہا کہ اب اکانومی بہتر ہو رہی ہے، حالات بہتر ہو رہے ہیں، لوگوں کو سمجھ آگئی ہے کہ بدتمیزی، بدتہذیبی اور خدمت میں کیا فرق ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *