بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 31.9°C
Wednesday, 17 June 2026 | پاکستان: 2 محرم 1448

اڑان پاکستان منصوبہ نئے سال میں نیگ شگون ثابت ہوگا: وزیراعظم شہباز شریف

Wednesday, 1 January, 2025

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اڑان پاکستان منصوبہ نئے سال میں نیگ شگون ثابت ہوگا، معیشت میں استحکام آچکا ہے اب ہمیں آگے بڑھنا ہے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دعا ہے پاکستان اور عوام کیلئے نیا سال خوشیوں کا سال ہو،اڑان پاکستاں پروگرام نئے سال میں نیک شگون ثابت ہوگا، برآمدات میں اضافے کے سوا ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام حاصل کر لیا، اب ٹیک آف کرنا ہے، دسمبر میں اہداف کو حاصل کرنے میں کامیابی ملی ہے، گورنر سٹیٹ بینک کی کوششوں سے خزانے میں 72 ارب روپے کی محصولات آئیں جو بہترین کارکردگی کی علامت ہے، ایف بی آر کی 100 فیصد ڈیجیٹائزیشن کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 5 ماہ میں ترسیلات زر 15 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، چینی کی سمگلنگ زیرو ہوگئی، اب ہم چینی برآمد کرنے کے قابل ہوگئے، ہیں، تیل کی سمگلنگ میں بھی کافی کمی آئی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ سمگلنگ کے خاتمے کا کریڈٹ آرمی چیف کو جاتا ہے، ہم نے انسانی سمگلروں کو مل کر پوری طرح نکیل ڈالی ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *