بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 27.9°C
Thursday, 09 July 2026 | پاکستان: 24 محرم 1448
ایران کے ہر حملے کا جواب 20 گنا زیادہ طاقت سے دیں گے، ٹرمپ کی نئی دھمکی

ایران کے ہر حملے کا جواب 20 گنا زیادہ طاقت سے دیں گے، ٹرمپ کی نئی دھمکی

Thursday, 9 July, 2026

نیویارک :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے امریکا یا اس کے مفادات پر حملہ کیا تو ہر حملے کے جواب میں 20 گنا زیادہ طاقت سے کارروائی کی جائے گی۔ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا ایران کے خلاف فوجی محاذ پر پہلے ہی کامیابی حاصل کر چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس اب بہت کم وسائل بچے ہیں اور وہ معاہدہ کرنے کے لیے بے چین ہے، تاہم مجھے یقین نہیں کہ وہ معاہدے کی پاسداری کرے گا۔
ٹرمپ سے جب سوال کیا گیا کہ اگر ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے تو پھر اس نے تجارتی جہازوں کو کیوں نشانہ بنایا جس کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ سچ پوچھیں تو وہ کچھ حد تک غیر متوازن ہیں، حالات ان کے قابو سے باہر دکھائی دیتے ہیں لیکن وہ معاہدہ ضرور کرنا چاہتے ہیں۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ ہم نے انہیں بہت سخت جواب دیا ہے۔ اب اگر وہ ہر بار ہم پر حملہ کریں گے تو ہم اس کے جواب میں 20 گنا زیادہ طاقت سے کارروائی کریں گے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا امریکا دوبارہ ایران میں مکمل فوجی تنازع کی طرف جا رہا ہے تو ٹرمپ نے کہا کہ میں اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا، ہمارے پاس کامیابی کے کئی راستے ہیں لیکن فوجی اعتبار سے ہم پہلے ہی کامیاب ہو چکے ہیں۔

 

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *