بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 17 June 2026 | پاکستان: 2 محرم 1448

بانی سارے کارڈ الٹے کھیل کر مشکل میں پھنس گئے، فیصل واوڈا

Tuesday, 8 April, 2025

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سارے کارڈ الٹے کھیل کر اب مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی میں دھڑے بندی اور گروپنگ ہے، سب کو آزادی اور مال سب مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ نہیں ملا تو بانی پی ٹی آئی کو نہیں ملا، بانی پی ٹی آئی اکیلے رہ گئے ہیں سارے کارڈ الٹے کھیل کر اب مشکل میں ہیں۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی بیرون ملک فنڈنگ رک گئی ہے، پارٹی کے حامیوں کو پتہ چل گیا ہے کہ سب نے فنڈنگ کے نام پر اپنی دکانیں کھولی ہوئی ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *