بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 27.4°C
Wednesday, 17 June 2026 | پاکستان: 2 محرم 1448

بیٹر کا شاٹ ، گینڈ سیدھی آسٹریلوی ایمپائر کے منہ پر جالگی

Thursday, 21 November, 2024

ایک تصور ہے کہ کرکٹ میچ میں امپائرنگ بہت آسان کام ہے جس کے بہت سارے پیسے بھی ملتے ہیں لیکن ایسی سوچ رکھنے والوں کے لیے آسٹریلوی امپائر کی یہ تصویر کافی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پرتھ میں کھیلے گئے ایک مقامی میچ کے دوران آسٹریلوی امپائر ٹونی ڈی نوبریگا کے چہرے پر گیند لگ گئی جس سے ان کے چہرے کا حلیہ بگڑ گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میچ میں بیٹر نے اسٹریٹ ڈرائیو شاٹ کھیلا جس کے بعد گیند سیدھی ان کے چہرے پر لگی جس سے ان کے چہرے پر شدید چوٹیں آئیں اور انہیں اسپتال بھی جانا پڑا۔آسٹریلوی امپائر اسپتال میں داخل ہیں، ان کی کوئی ہڈی نہیں ٹوٹی پھر بھی ان کا آپریشن کیے جانے کا امکان ہے۔سوشل میڈیا پر امپائر کی تصویر سامنے آنے کے بعد ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *