بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 31.9°C
Wednesday, 17 June 2026 | پاکستان: 2 محرم 1448
سیاست اپنی اپنی مگر پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، ملک کو مستحکم کرنا مشترکہ ذمہ داری ، وزیر اعظم

تیل کے نرخ آسمان سے باتیں کر رہے ، جمعے کو قیمتوں کا دوبارہ تعین کریں گے، وزیر اعظم

Wednesday, 29 April, 2026

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، جمعے کو قیمتوں کا دوبارہ تعین کریں گے۔وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ امریکا ایران مذاکرات کے دوران نائب وزیر اعظإ، فیلڈ مارشل اور محسن نقوی کا اہم کردار رہا، فیلڈ مارشل نے ہمت نیں ہاری، اسحاق ڈار بھی اپنے ہم منصبوں سے رابطے میں رہے، 11 اپریل کو امریکا اور ایران کے مذاکرات کا دور شروع ہوا، 11 اپریل کو مذاکرات کا سیشن 11 گھنٹے چلا۔شہباز شریف نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ تفصیلی ملاقات ہوئی، عباس عراقچی نے کہا کہ وہ اپنی قیادت سے مشاورت کے بعد جواب دیں گے، دعا گو ہیں کہ یہ جنگ جلد ختم ہو اور امن بحال ہو۔
انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، پرسوں آنے والے جمعے کو قیمتوں کا دوبارہ تعین کریں گے، یہ بہت چیلنجنگ صورتحال ہے، ٹاسک فورس روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دن رات محنت کرتے ہوئے مسائل کو حل کرنا ہے، پبلک ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں کی سبسڈی برقرار رکھنے کے لیے صوبوں سے مشاورت جاری ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *