بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 34.7°C
Wednesday, 17 June 2026 | پاکستان: 2 محرم 1448

جلد دورہ پاکستان کا منتظر ہوں ، سعودی ولی عہد

Wednesday, 4 December, 2024

وزیر اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ریاض میں ون واٹر سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی، سعودی ولی عہد نے دعوت قبول کرلی اور کہا کہ وہ جلد دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔سعودی ولی عہد نے گزشتہ 6 ماہ کے دوران پانچویں بار پاکستانی وزیر اعظم سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔سعودی ولی عہد نے کہا کہ یہ حقیقی محبت اور باہمی احترام کا ثبوت ہے جو دونوں ممالک کے عوام کو جوڑتا ہے۔دونوں رہنماں کا اس بات پر اتفاق ہوا کہ پاکستان اور سعودیہ کے لیے اپنے اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید فروغ دینا انتہائی ضروری ہے۔سعودی ولی عہد نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تعاون کا فروغ پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔دونوں رہنماں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سعودی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر عملدرآمد کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے ولی عہد کا پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *