بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 28.5°C
Wednesday, 17 June 2026 | پاکستان: 2 محرم 1448

حکومت کو گورنر راج جیسے فیصلے کرنے کا شوق نہیں ، طلال چوہدری

Monday, 2 December, 2024

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کو گورنر راج جیسے فیصلے کرنے کا شوق نہیں لیکن مجبور کیا جا رہا ہے۔ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پی ٹی آئی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں کر رہی ہے، ہم سیاسی حکومت ہیں ایسا اقدام نہیں کرنا چاہتے ہیں، یہ آخری ورننگ ہے۔طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ بشری بی بی کے وارنٹ نکلے ہوئے ہیں، علی امین کے بھی وارنٹ نکلے تھے، حکومت کی آنکھیں کھلی ہیں دیکھ رہی ہے کہ کون سا اشتہاری کہاں چھپا ہوا ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم پر جو اتحادی نہیں بھی تھے ان کو ٹیبل پر بٹھایا تھا، پی ٹی آئی مذاکرات کو ہماری کمزوری سمجھ بیٹھی۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسائل پر بات ہوسکتی ہے لیکن این آر آو پر نہیں، ہم بلاول بھٹو زرداری کی بات غور سے سنتے ہیں ان کی نشاندہی اہم ہوتی ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *