بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 31°C
Wednesday, 17 June 2026 | پاکستان: 2 محرم 1448

خاتون خودکش حملہ آور کا خطرہ، بلوچستان میں الیکشن سے متعلق سکیورٹی ایڈوائزری جاری

Tuesday, 23 January, 2024

کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے الیکشن سے متعلق سکیورٹی ایڈوائزری جاری کی ہے جس کے مطابق خاتون خودکش حملہ آور اجتماعات اور رہنماؤں کو نشانہ بناسکتی ہے۔بلوچستان کے اضلاع کچھی،کوہلو، خضدار اور مستونگ کے ڈپٹی کمشنرز نے انتخابی امیدواروں کو سکیورٹی ایڈوائزری جاری کی ہے۔ایڈوائزری کے مطابق دہشت گرد انتخابی مہم میں سیاسی رہنماؤں اور اجتماعات کو نشانہ بناسکتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنرز کوہلو اور خضدار کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہےکہ خاتون خودکش حملہ آور اجتماعات اور رہنماؤں کو نشانہ بناسکتی ہے۔امیدواروں کو غیرضروری آمدورفت اور کھلی جگہوں پر عوامی اجتماعات سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔سکیورٹی ایڈوائزری میں امیدواروں کو اس معاملےکو انتہائی اہمیت دینےکا کہا گیا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *