بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 32.3°C
Wednesday, 17 June 2026 | پاکستان: 2 محرم 1448

خیبر پختونخوا پولیس کو افسران کی کمی کا سامنا

Sunday, 15 December, 2024

خیبرپختونخوا پولیس کو افسران کی کمی کا سامنا ہے۔پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس میں گریڈ 19 کے 22 افسران کی کمی ہے، گریڈ 19 کے پی ایس پی افسران کی 57 منظور شدہ آسامیاں ہیں۔گریڈ 18 کے 14 پی ایس پی افسران کی کمی کا سامنا ہے جبکہ گریڈ 18 کے پی ایس پی افسران کی منظور شدہ پوسٹوں کی تعداد 131 ہے۔پولیس کے مطابق گریڈ 17 کے 7 پی ایس پی افسران کی بھی کمی کا سامنا ہے، گریڈ 17 کے پی ایس پی افسران کی 15 منظور شدہ پوسٹیں ہیں۔ذرائع کے مطابق افسران کی کمی سے متعلق محکمہ پولیس وفاقی حکومت کو 4 بار آگاہ کرچکا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *