بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 24.5°C
Saturday, 13 June 2026 | پاکستان: 28 ذوالحجۃ 1447

راولپنڈی سے بچوں کی فحش ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار

Thursday, 26 January, 2023

راولپنڈی:وفاقی تحقیقاتی ا دارے(ایف آئی اے)سائبر کرائم سیل نے انٹرنیٹ کے ذریعے چائلڈ پورنوگرافی شیئر کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ہمارے نمائندے کے مطابق فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے سوشل میڈیا کے ذریعے بچوں کی فحش ویڈیوز شیئر کرنے والے ملزم کو دھرلیا ہے۔ایف آئی اے اہلکاروں نے ملزم سلطان محمود کو راولپنڈی سے گرفتار کیا ہے جس کے موبائل فون سے چائلڈ پورنوگرافی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ترجمان ا یف آئی اے کے مطابق ملزم کے زیر استعمال موبائل فون کو قبضے میں لیکر فرانزک کے لئے بھجوادیا گیا ہے۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں