بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 34.6°C
Wednesday, 17 June 2026 | پاکستان: 2 محرم 1448

سموگ نے لاہوریوں کا پیچھا نہ چھوڑا ، باغوں کا شہر آلودگی کے اعتبار سے آج بھی سر فہرست

Thursday, 28 November, 2024

سموگ نے لاہوریوں کا پیچھا نہ چھوڑا، صوبائی دارالحکومت لاہور آلودگی کے اعتبار سے آج بھی دنیا بھر کے شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا۔باغوں کے شہر لاہور میں سموگ کی اوسط شرح 599 تک جا پہنچی، موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق شہر میں آئندہ ایک ہفتے تک بارش کا کوئی امکان نہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور کا موسم سرد اور خشک رہے گا ،شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 11 اور زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ شہر میں ہوا کی رفتار پانچ کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *