بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 34.6°C
Wednesday, 17 June 2026 | پاکستان: 2 محرم 1448

سوشل میڈیا کا کم استعمال اپنے متعلق خیالات کو بہتر کرتا ہے

Saturday, 25 February, 2023

واشنگٹن: ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو نوجوان سوشل میڈیا کے استعمال میں نصف کمی لاتے ہیں ان کے اپنے جسم کے متعلق خیالات ایک مہینے کے اندر بہترہوجاتے ہیں۔دنیا بھر میں نوجوان روزانہ کی بنیاد پر کئی گھنٹے اسکرین کے سامنے گزارتے ہیں۔ اس وقت کا بڑا حصہ انسٹاگرام، ٹِک ٹاک اور اسنیپ چیٹ جیسی ایپلی کیشنز پر صرف کیا جاتا ہے۔اب محققین کو ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ سوشل میڈیا پر صرف کیے جانے والے وقت میں کمی لا کر اپنے وزن اور ظاہری حلیے کے متعلق خیالات میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔کینڈا کے شہر اونٹاریو میں قائم ایسٹرن اونٹاریو ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے محققین کی ایک ٹیم نے ایسے 220 نوجوانوں پر تحقیق کی جو روزانہ کم از کم دو گھنٹے فون پر صرف کرتے تھے۔ان شرکاء کی عمر 17 سے 25 سال کے درمیان تھیں اور ان میں ڈپریشن یا بے چینی کی علامات بھی تھیں۔مطالعے میں شرکاء سے ان کے ظاہری حلیے اور وزن کے متعلق بتانے کا کہنا گیا اور پھر تحقیق کے آخر میں ان سے ویسا ہی ایک سوالنامہ پر کرایا گیا۔جرنل سائیکولوجی آف پاپولر میڈیا مین شائع ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جن افراد نے سوشل میڈیا پر اپنا وقت کم کیا تھا ان کے اپنے ظاہری حلیے اور وزن کے متعلق خیالات میں واضح بہتری آئی تھی۔ اس کے برعکس کنٹرول گروپ کے نوجوانوں کے خیالات میں کوئی واضح فرق نہیں آیا تھا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *