بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 34.4°C
Wednesday, 17 June 2026 | پاکستان: 2 محرم 1448

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیخلاف کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

Monday, 23 October, 2023

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا، فیصلہ آج ہی سنایا جائے گا۔دوران سماعت اٹارنی جنرل نے کہا کہ ،کورٹس مارشل آرٹیکل175 کے تحت نہیں لیکن ہائی کورٹ کے ماتحت ہے،ملٹری کورٹس کا فیصلہ ہائی کورٹ میں آئینی درخواست سے چیلنج ہوسکتا ہے، آرمی ایکٹ کا اطلاق اسی صورت ہوتا ہے جب جرم فوج سے متعلقہ ہو، آفیشل سیکرٹ ایکٹ تو پی ایم ہاؤس اور دفترخارجہ پر حملے پربھی لگ سکتا ہے، آرٹیکل 175 کی بنیاد پرکورٹ مارشل کالعدم قرار نہیں دیا جاسکتا۔جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیےکہ کورٹ مارشل آرٹیکل 175 کے تحت نہیں لیکن آئین وقانون کے تحت قائم عدالتیں ہیں۔فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف کیس کا فیصلہ تین بجے سنایا جائےگا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس اعجازلاحسن کی سربراہی میں بنچ نے کچھ دیر پہلے سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *