بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 30.6°C
Thursday, 18 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

شاہ محمود قریشی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کل تک طلب

Monday, 5 June, 2023

لاہور: ہائی کورٹ نے شاہ محمود قریشی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کل تک طلب کرلیں۔پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی، جس میں جسٹس علی باقر نجفی نے شاہ محمود قریشی کےخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ کل تک بتایاجائے کہ شاہ محمود قریشی کےخلاف کتنے مقدمات درج ہیں۔شاہ محمود قریشی کی بیٹی گوہربانو کےوکیل نے سماعت کے دوران دلائل دیے۔ مقدمات کی تفصیلات کے حصول کے لیے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حالیہ واقعات میں تحریک انصاف کےہزاروں کارکنوں کو گرفتار کیاگیا، شاہ محمود قریشی سمیت سیکڑوں عہدیدراوں اور کارکنوں کو تھری ایم پی او کے تحت نظربند رکھا گیا۔ عدالت عالیہ شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت منظور کرچکی ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ عبوری ضمانت کےباوجود تھری ایم پی او کےتحت دوسری بارنظربند کردیاگیا۔شاہ محمود قریشی کو نامعلوم مقدمے میں گرفتاری کاخدشہ ہے۔عدالت شاہ محمود قریشی کےخلاف درج تمام مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کاحکم دے۔عدالت شاہ محمود قریشی کو ہراساں کرنے سے روکنے کےبھی احکامات صادرکرے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *