بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 32.4°C
Monday, 21 September 2026 | پاکستان: 10 ر بیع الثانی 1448

عاطف اسلم کی لندن میں پنجابی گانوں پر شاندار پرفارمنس، مداح جھوم اُٹھے

Friday, 16 June, 2023

عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کی لندن میں پنجابی گانوں پر شاندار پرفارمنس پر مداح جھوم اُٹھے۔عاطف اسلم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویمبلے کنسرٹ سے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔اس ویڈیو میں گلوکار کو کنسرٹ میں نصرت فتح علی خان کے مشہور گانے ’کنڈے اُتے محرماں وے‘ پر پرفارم کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔یہ ویڈیو شیئرکرتے ہوئے کیپشن میں پنجابی زبان میں لکھا کہ ’جب بھی ہم یہ گانا گاتے ہیں اندر کا پنجابی جاگ جاتا ہے‘۔سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر اسی کنسرٹ سے ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں گلوکار کو ایک پنجابی بھنگڑا گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ وہاں موجود مداحوں کی بڑی تعداد ان کی شاندار پرفارمنس پرجھومتی نظر آ رہی ہے۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی عاطف اسلم کے ویمبلے کنسرٹ کی خوب تعریفیں کی جارہی ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *