بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 17 June 2026 | پاکستان: 2 محرم 1448

عبدالرحمان کھیتران نے خود گرفتاری دی، وزیر داخلہ بلوچستان

Thursday, 23 February, 2023

بلوچستان کے وزیر داخلہ ضیا لانگو نے کہا ہے کہ عبدالرحمان کھیتران نے خود گرفتاری دی ہے، انہوں نے گرفتاری سے پہلے وزیراعلیٰ سے مشورہ بھی کیا ہوگا۔ وزیر داخلہ ضیا لانگو نے کہا ہے کہ رات کو کوئٹہ میں اور صبح سردار کھیتران کے گاؤں پر چھاپا مارا گیا، گرفتاری کے لیے کسی نے تحریری طور پر درخواست نہیں دی تھی۔بلوچستان کے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ گراں ناز کے بچے بازیاب ہو جائیں۔ ضیا لانگو نے مزید کہا کہ خاتون کا شوہر ان سے رابطہ کرے تو وہ اسے سیکیورٹی دیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بلوچستان کے ضلع بارکھان کے نواحی علاقے میں کنویں سے ایک خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں ملی تھیں۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میں خاتون سے زیادتی اور اسے تشدد کے بعد قتل کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ 2 نوجوانوں کو بھی تشدد کے بعد قتل کیا گیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *