بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 26.9°C
Wednesday, 17 June 2026 | پاکستان: 2 محرم 1448

عمران خان کے بیان پر آئی ایس پی آر کا رد عمل سامنے آگیا

Friday, 4 November, 2022

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے عمران خان کے بیان پر ردعمل سامنے آیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق عمران خان کے ادارے اورمخصوص افسرکیخلاف الزامات ناقابل قبول ہیں، پاکستان کی فوج ایک انتہائی پیشہ ور اورنظم وضبط کی حامل تنظیم ہے، پاک فوج کاایک مضبوط اورانتہائی مؤثر اندرونی احتسابی نظام ہے۔
کسی بھی باوردی اہلکار کےغیر قانونی کام پر اسکے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جاتی ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مفادپرستوں کےالزامات سےفوجیوں کی عزت کوداغدارکیاجارہاہے، ادارہ اپنےافسروں اورسپاہیوں کی حفاظت کرےگا، ادارےپرلگائےگئےبےبنیادالزامات انتہائی افسوسناک اورقابل مذمت ہیں، کسی کوبھی ادارےیاافسران کی بےعزتی کی اجازت نہیں دی جائےگی ۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حکومت سےمعاملےکی تحقیقات اور ہتک عزت پرقانونی کارروائی کی درخواست کی ہے ۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *