بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 33.7°C
Monday, 13 July 2026 | پاکستان: 28 محرم 1448

عمران کیخلاف اسلام آباد میں مزید 14 مقدمات درج

Thursday, 5 December, 2024

پی ٹی آئی احتجاج کے بعدبانی پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد میں مزید 14 مقدمات درج کر لیے گئے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کے حصول کی درخواست نمٹا دی۔بانی پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی تعداد 76 ہو گئی۔اسلام آباد پولیس کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات کی نئی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی گئی۔اس سے قبل پولیس رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد میں 62 مقدمات درج تھے۔بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی نے مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواست دائر کی تھی نیب اور ایف آئی اے کی جانب سے مقدمات کی رپورٹس عدالت میں جمع کروا دی گئیں جبکہ کے پی، سندھ اور بلوچستان کے مقدمات کی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کروا دی گئی۔سیکریٹری داخلہ کی جانب سے صوبوں میں درج مقدمات کی رپورٹ بھی جمع کروائی گئی ہے۔عدالت نے مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے بعد نورین نیازی کی درخواست نمٹا دی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *