بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Wednesday, 17 June 2026 | پاکستان: 2 محرم 1448

عوام کی آسانی میرے دل کا سکون ہے، نواز شریف

Wednesday, 9 April, 2025

سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کی آسانی میرے دل کا سکون ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر نواز شریف سے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کی ملاقات ہوئی، اویس لغاری نے نواز شریف کو توانائی کے شعبے میں اصلاحات سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔
نواز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں ہوتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں کمی آسان کام نہیں تھا، اللہ تعالی کا شکر ہے کہ عوام سے کیے وعدے پورے ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے عوام کے ریلیف اور ملکی خدمت کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے، یہی ہماری روایت ہے یہی ہماری سیاست۔اس موقع پر وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ آپ کی رہنمائی نے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم کو کامیاب کیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *