بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 29.8°C
Tuesday, 29 September 2026 | پاکستان: 18 ر بیع الثانی 1448

قوی خان کی رحلت کے بارے میں جان کر رنجیدہ ہوں، عمران خان

Monday, 6 March, 2023

سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمران خان نے اداکار قوی خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں عمران خان نے کہا ہے کہ معروف اداکار قوی خان کی رحلت کے بارے میں جان کر رنجیدہ ہوں۔عمران خان کا کہنا ہے کہ میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز فلم اور ٹیلی ویژن کے لیجنڈری اداکار قوی خان 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔سینئر اداکار قوی خان کینیڈا میں زیر علاج تھے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *