بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 31.1°C
Monday, 21 September 2026 | پاکستان: 10 ر بیع الثانی 1448

لندن مین بیٹھا مفرور شخص جانتا ہے،وہ الیکشن نہیں جیت سکتا ، عمران خان

Sunday, 13 November, 2022

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا لانگ مارچ سے ویڈیولنک کےذریعے خطاب میں کہنا تھا کہ لندن میں موجود مفرور کومعلوم ہے وہ الیکشن میں کامیاب نہیں ہو سکتا شکست کے خوف سے الیکشن نہیں کرارہا ۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ صاف اورشفاف الیکشن کے بغیر ملک کودلدل سے نہیں نکالا جاسکتا ،ملک کے قرضے بڑھتے جارہے ہیں،سود الگ سے دیاجارہاہے، کوئی ملک کے پاس پیسے ے بغیر قرضہ واپس نہیں کرسکتا ۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا پہلے ہی کہہ دیاتھا ہم گئے تو ان سے معیشت نہیں سنبھالی جائے گی، ان 2 خاندانوں نے کچھ کرناہوتا تو 30 سال میں کرچکے ہوتے، ہمارے دورمیں معیشت بہتری کی طرف جارہی تھی، 7 ماہ میں ملک کاہرشعبہ نیچے چلاگیاہے ۔ترسیلات زرمیں بھی نمایاں کمی آئی ہے ۔
عمران خان نے مزید کہا کہ کہا کہ وزیرآبادمیں مجھے مارنے کی پوری کوشش کی گئی تھی،ہمارے دورحکومت میں 4 لانگ مارچ کیے گئے تھے، ہم نے کسی کولانگ مارچ سے نہیں روکا ،ہماراایک ہی مطالبہ ہے کہ ملک میں جلد از جلد عام انتخابات کروائے جائیں ۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نے ترکیہ کے شہر استنبول میں ہو نے والے دھماکے کی شدیدمذمت کی اور دھماکےمیں جاں بحق افرادکےلواحقین سے تعزیت کی ۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *