بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 30.1°C
Wednesday, 17 June 2026 | پاکستان: 2 محرم 1448

مجھے سو فیصد یقین نہیں کہ تیسری مرتبہ صدر نہیں بن سکتا، ڈونلڈ ٹرمپ

Tuesday, 28 January, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں 100 فیصد یقین نہیں کہ وہ تیسری مرتبہ صدر کے لیے الیکشن نہیں لڑ سکتے۔فلوریڈا میں ہاوس ریپبلکن ممبرز کانفرنس کے عشائیے سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے آئندہ صدارتی انتخاب کے لیے بڑی رقم جمع کرلی ہے، جسے شاید میں اپنے لیے استعمال نہیں کرسکتا لیکن مجھے اسکا 100 فیصد یقین نہیں ہے۔اپنے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر یقینی والی صورتحال کو شامل کرتے ہوئے ہاوس کے اسپیکر مائیک جانسن سے پوچھا کہ مجھے یقین نہیں ہے، کیا مجھے دوبارہ انتخاب لڑنے کی اجازت ہے؟واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے تیسری بار صدارتی عہدہ سنبھالنے کے امکان کا اشارہ دیا ہو۔اس سے قبل لاس ویگاس، نیواڈا میں تقریب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ یہ میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز ہوگا کہ میں تین بار ملک کی خدمت کروں۔امریکی میڈیا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے مستقبل کے سیاسی منصوبوں کے بارے میں مزید قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *