بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 18°C
Thursday, 22 October 2026 | پاکستان: 13 جمادی الاول 1448

مرتضی وہاب اِن ٹیسلا سائبر ٹرک، سب دنگ رہ گئے

Tuesday, 24 June, 2025

مئیر کراچی مرتضی وہاب کی پاکستان کے پہلے ٹیسلا سائبر ٹرک میں بیٹھے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تو وہ صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئے۔
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مرتضی وہاب کی ایک مختصر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔حال ہی میں کراچی کے ساحل پر ورلڈ کلاس ریزورٹ کا افتتاح کرنے والے مئیر کراچی وائرل ویڈیو میں ٹیسلا سائبر ٹرک میں سیر سپاٹے کر رہے ہیں، جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے۔
سوشل میڈیا پیج کے مطابق میئر کراچی گزشتہ روز ایک تقریب میں شرکت کے لیے ٹیسلا سائبر ٹرک خود ڈرائیو کرکے پہنچے۔
واضح رہے کہ مرتضی وہاب کی سائبر ٹرک میں سیر و تفریح کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل تو ہو رہی ہے، البتہ یہ واضح نہیں ہے کہ مذکورہ ٹرک کس کا ہے۔
دوسری جانب ایک سوشل میڈیا پیج کے مطابق یہ ٹیسلا سائبر ٹرک پاکستان کا پہلا ٹیسلا سائبر ٹرک ہے جو حال ہی میں کراچی پورٹ پر پہچا تھا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *