بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 31.2°C
Friday, 02 October 2026 | پاکستان: 21 ر بیع الثانی 1448
میاں بیوی کے جھگڑے میں مناتا کون ہے؟ مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر نے بتادیا

میاں بیوی کے جھگڑے میں مناتا کون ہے؟ مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر نے بتادیا

Friday, 2 October, 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہےکہ میاں بیوی میں جھگڑے پر منانے کی پیشرفت مریم کی طرف سے ہی ہوتی ہے۔کیپیٹن (ر) صفدر حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کے انٹرویو میں شریک ہوئے جس دوران انہوں نے سیاسی اور ذاتی موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔

ایک سوال کے جواب میں کیپٹن(ر) صفدر نے بتایا کہ میں اہلیہ مریم نواز پر حکم نہیں چلاتا، میرا اور مریم کا ادب ، احترام اور عزت کا رشتہ ہے، ہماری شادی کو 35 سال ہوچکے ہیں ، ہمارے 3 بچے اور ان سے نواسے بھی ہیں، میں اسی لیے کابینہ کا حصہ نہیں بنا کیوں کہ جب وزیر اعلیٰ مریم نواز آتی ہیں تو سب کو اٹھنا پڑتا ہے، میں کیوں اٹھوں؟

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جھگڑے کے سوال پر کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ ہمارے درمیان بہت معمولی نوعیت کے جھگڑے ہوتے ہیں اور اس صورتحال میں مریم نواز کی جانب سے ہی پیش رفت ہوتی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ گھر میں میٹھا آتا ہے تو مریم نواز کہتی ہیں کہ چھپادو سارا صفدر ہی کھا جائے گا اور طبیعت خراب ہوجائے گی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *