بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 32.3°C
Wednesday, 17 June 2026 | پاکستان: 2 محرم 1448

نگراں وزیراعظم کی فضل الرحمان کے گھر آمد، باجوڑ دھماکے پر اظہار افسوس

Wednesday, 16 August, 2023

اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد ہوئی ہے۔مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد کے موقع پر نگراں وزیراعظم کے ہمراہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی موجود تھے۔وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے باجوڑ میں جمیعت علما اسلام کے ورکرز کنونشن میں خودکش دھماکے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق کارکنوں کے لیے فاتحہ خوانی جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلیے دعا بھی کی۔وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگرد عناصر پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ ملک میں دہشت گردی کی روک تھام اور امن او امان کے قیام کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات یقینی بنائیں گے۔مولانا فضل الرحمٰن نے انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *