وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نےتقریب سےخطاب میں کہا وزیراعظم کی سستے پٹرول اسکیم مزید 10 ماہ جاری رکھنی پڑی تو رکھیں گے،اسکیم کیلئے حکومت اپنے وسائل میں کٹوتی کرے گی۔
وفاقی وزیرپیٹرولیم نےعلی پرویزملک نےکہامشکل کی اس گھڑی میں وزیراعظم اورحکومت ایک قدم بھی پیچھےنہیں ہٹےگی،اگر 10 ماہ تک یہ نظام چلانا پڑا توحکومت اپنے بجٹ سے 400 سے 500 ارب روپے کم کر کے عوام پر خرچ کرے گی۔
وزیراعظم شہبازشریف نےموٹرسائیکلوں اورچھوٹی گاڑیوں کےلیےپیٹرول کی قیمت میں 100 روپےفی لیٹر تک کمی کی ہے،اب تک 60 لاکھ سے زائد افراد اپنی موٹرسائیکلیں اورگاڑیاں رجسٹرکراچکے ہیں، تقریباً 60 لاکھ افراد کے پاس 20 سال پرانی موٹر سائیکلیں ہیں۔
علی پرویزملک نےمزیدکہا وزیراعظم شہبازشریف کو عوام کی مشکلات اور تکلیف کا احساس ہے،حکومت وہ کام نہیں کرے گی جو 2022 میں سابق حکومت نے کیا تھا۔وفاقی وزیر پیٹرولیم نے کہا پاکستان سے بڑھ کر نہ کسی کا وجود ہے اور نہ سیاست،اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ اسلام آباد پرچڑھ کرکسی کو آزاد کرایا جاسکتا ہے تو ریاست اتنی کمزور نہیں ہے۔







تبصرے (0)
اپنا تبصرہ لکھیں