بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 25.5°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 2 محرم 1448
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ورلڈ اربن فورم میں شرکت کیلئے آذربائیجان پہنچ گئیں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا نئے ہسپتالوں کی جلد تکمیل کا حکم

Sunday, 11 January, 2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نئے ہسپتالوں کی جلد تکمیل کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے نوازشریف کینسر ہسپتال، سرگودھا میں نواز شریف کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ سمیت دیگر ہسپتالوں کی تکمیل کے لیے ڈیڈ لائن مقرر کر دی۔وزیراعلیٰ مریم نوازنے لاہورمیں نوازشریف کینسراورجناح کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کو اسی ماہ اوپن کرنے کی ہدایت کی ہے،نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ سنٹر کے بیسمنٹ اور گراؤنڈ فلور مکمل ہوگئے،مریضوں کے لئے ویٹنگ ایریا،مسجد اور ڈاکٹرز کی رہائشگاہیں بھی مکمل کر لی گئیں۔
پاکستان کے پہلے نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈریسرچ سنٹر کا اسی ماہ آغاز ہوگا، سینٹر میں ڈاکٹرز اور پروفیشنل سٹاف کی بھرتیاں شروع کر دی گئیں۔وزیراعلیٰ مریم نوازنے لیڈی ولنگڈن ہسپتال کی تعمیر نوبھی جلد ازجلد مکمل کرنے کا حکم دیا ہے، نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسرٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ سنٹرمیں پاکستان بھر سے آنے والے ہر کینسر مریض کا علاج ہوگا۔

 

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *