پاکستان خاص خبریں

وزیراعلیٰ پنجاب کی نواز شریف کو بڑی دھمکی

ایوان وزیراعلیٰ سے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی، خود باقاعدگی سے جائزہ، پرویز الٰہی

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کاکہناہے کہ پنجاب کی حکومت مجھے اللہ تعالی نے دی ہے مخالفین پنجاب کی حکومت کا کچھ بھی بگاڑ نہیں سکتے۔
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے سیالکوٹ میں گرینڈ ایشین یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں بی اے تک تعلیم اور کتابیں فری کرنے کا اعلان کر دیا،وزیراعلیٰ نے تعلیمی شعبے کے ساتھ ساتھ ترقیاتی منصوبوں اور سیلاب زدگان کے حوالے سے انقلابی اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ سیالکوٹ میں نجی یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مجھے علم تھا وفاق نے سیلاب زدگان کے لیے ہمیں امداد نہیں دینا تھی، اب یہ اپنی فکر منائیں، پنجاب حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔
پرویز الہٰی نے کہا کہ بی اے تک تعلیم مفت کرنےکا اعلان کرتا ہوں، ہر تعلیمی ادارے میں ناظرہ ضروری قرار دیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لوگ بجلی گیس کے بلوں کو رو رہے ہیں، صنعت کو بھی نقصان ہو رہا ہے، میں نے اسپتالوں میں تمام ایمرجنسی مفت کردی ہے۔
پرویز الہٰی نے کہا کہ سیالکوٹ پسرور روڈ کی تعمیر کیلئے 50 کروڑ روپے بجٹ کا اعلان کرتا ہوں، ایک لاکھ نوکریاں دینے کا بھی اعلان کرتا ہوں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کسانوں کے لیے سولر پمپس لا رہے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ بیرون ملک سے آنے والی امداد میں وفاق نے پنجاب کو کچھ نہیں دیا جبکہ عمران خان اور میری ٹیلی تھون کے ذریعے ڈھائی ارب روپے اکٹھا ہوا وہ تمام متاثرین کو دیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ فلڈ میں آرمی کے بعد سب سے زیادہ کام 1122 نے کام کیا، 1122 کو مزید گاڑیاں دیں گے اور ان کی خدمات کا دائرہ کار وسیع کریں گے۔
پنجاب حکومت کی تبدیلی کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ پنجاب کی حکومت مجھے اللہ تعالی نے دی ہے، مخالفین پنجاب کی حکومت کا کچھ بھی بگاڑ نہیں سکتے، مہنگائی کے حوالے سے چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے نے عوام کا جینا محال کر دیاہے، مہنگی بجلی کے بل عوام پھاڑ رہے ہیں،عوام کو دیگر سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ تمام ایمرجینسسز فری کردی ہیں، ٹریفک وارڈن اور پٹرولنگ پولیس کا رسک الاؤنس ڈبل کردیا ہے۔
نواز شریف کی واپسی کے بارے انکا کہنا تھا کہ نواز شریف آتے ہی پکڑا جائے گا، ان پر مقدمات عمران خان نے نہیں بنائے،سیالکوٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے پسرور کی دو رویہ تعمیر کیلئے 50 کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا، انکا کہنا تھا کہ سیالکوٹ کو آج ڈیڑھ ارب روپے کے منصوبے دے کر جارہا ہوں جو مکمل ہوں گے جبکہ سیالکوٹ میں انجینئرنگ یونیورسٹی بھی تعمیر کی جائے گی اور زرمبادلہ کو بڑھانے کیلئے ویلیو ایڈرڈ مصنوعات کیلئے آر اینڈ ڈی فراہم کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے