بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 31.9°C
Wednesday, 17 June 2026 | پاکستان: 2 محرم 1448

وزیر اعلی بن کر ہر بہن و بیٹی کی کامیابیوں کا سوچتی ہیں،مریم نواز

Saturday, 8 March, 2025

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ آج ہر بیٹی، بہن اور ماں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں۔انہوں نے خواتین کے عالمی دن پر اپنے خصوی پیغام میں کہا ہے کہ عورت محض فرد نہیں، نسل کی معمار ہے۔اسلام میں عورت کے کردار کی اہمیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اسلام میں عورت کو پہلی بار بے مثال عزت و احترام اور حقوق دیے گئے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیٹی کی عزت و تکریم کی لازوال مثال قائم کی۔وزیرِاعلی پنجاب نے دورِ حاضر میں خواتین کو جاری چیلنجز کے حوالے سے کہا ہے کہ خواتین کو تعلیم، روزگار اور ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنا ناگزیر ہیں۔خواتین میں تعلیم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ اور بااختیار خواتین ہی روشن اور خوش حال پنجاب کی ضمانت ہیں۔اپنی ذات کا حوالہ دیتے ہوئے وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ میں خاتون وزیرِ اعلی بن کر ہر بہن اور بیٹی کی کامیابیوں کا سوچتی ہیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *