بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Friday, 19 June 2026 | پاکستان: 5 محرم 1448

پارٹیوں کے درمیان مفادات کی لڑائی میں ادارے ملوث ہوگئے، سراج الحق

Thursday, 20 April, 2023

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پارٹیوں کے درمیان مفادات کی لڑائی میں ادارے ملوث ہوگئے ہیں۔سراج الحق نے کہا کہ سپریم کورٹ فل کورٹ بلا کر فیصلہ دیتی تو زیادہ اچھا تھا۔انہوں نے کہا کہ پارٹیوں کے درمیان مفادات کی لڑائی میں ادارے ملوث ہوگئے، اب بھی راستہ موجود ہے کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات ہوں۔امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مزید کہا کہ الیکشن پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کا مسئلہ نہیں، ہم سب اسٹیک ہولڈرز ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے لوگوں کو تو حرم میں بیٹھ کر کیے معاہدوں سے بھی پھرتے دیکھا، معاہدے پر عوام گواہ بن جائیں تو پھر عوام خود نگرانی کریں گے۔سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ ہم چاہتے ہیں سب اتفاق رائے سے آگے بڑھیں۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *