بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 34.4°C
Wednesday, 17 June 2026 | پاکستان: 2 محرم 1448

پیرس میں وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

Friday, 23 June, 2023

پیرس: نئے عالمی مالیاتی معاہدے سے متعلق سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب کے وزیراعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ملاقات میں شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی وزیراعظم سے پاکستان کی حکومت اور عوام کے لیے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔اس موقع پر دونوں راہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لیے اشتراکی عمل مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔وزیراعظم نے فرانس میں آئی ایم ایف کی میجنگ ڈائریکٹر، فرانسیسی صدر میکرون، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جرنل انتونیو گوتریس سمیت دیگر حکام سے بھی ملاقاتیں کیں اور اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *