بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 26.9°C
Wednesday, 17 June 2026 | پاکستان: 2 محرم 1448

پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر عمران خان کا سخت ردعمل

Sunday, 29 January, 2023

 چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  میں  اضافےہونے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے

عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں لکھا کہ کرپٹ اور نااہل حکومت نے بد انتظامی کے ذریعے ملکی معیشت کا برا حال کر کے تنخواہ دار اور غریب عوام کو پیس کر رکھ دیا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے مزید لکھا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 35 روپے کا اضافہ اور ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر 262 روپے 60 پیسے تک پہنچ گئی۔

عمران خان نے ٹوئٹر پر لکھا کہ 200 ارب کے منی بجٹ میں ناقابل یقین 35 فیصد مہنگائی کی توقع ہے، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *