بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 31°C
Wednesday, 17 June 2026 | پاکستان: 2 محرم 1448

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو صوابی میں احتجاج کا اعلان

Monday, 27 January, 2025

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے 8 فروری کو صوابی میں احتجاج کا اعلان کر دیا۔ گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے 8 فروری کو یوم سیاہ منایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا اور شمالی پنجاب کے پی ٹی آئی کارکنان صوابی میں جمع ہوں گے۔بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان اور پارٹی قیادت صوابی میں احتجاج ریکارڈ کرے گی۔چیئرمین پی ٹی آئی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی پارٹی کارکنان مظاہرے کریں گے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *