بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 34.4°C
Wednesday, 17 June 2026 | پاکستان: 2 محرم 1448

پی ٹی آئی کو چیک کرنا چاہیے کہ بشریٰ کہیں دو نمبر گیم تو نہیں کھیل گئی ، خواجہ آصف

Thursday, 28 November, 2024

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو چیک کرنا چاہیے کہ بشری بی بی کہیں دو نمبر گیم تو نہیں کھیل گئی۔ خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ چیک کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ سنگجانی میں بیٹھنے پر بانی پی ٹی آئی اور پارٹی لیڈرشپ راضی تھی، یہ سنگجانی بیٹھ جاتے تو آج انٹرنیٹ، سڑکیں بند ہوتے، ڈی چوک کے حملے کا خطرہ رہتا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو تو بشری بی بی کا تہہ دل سے مشکور ہونا چاہیے۔بشری بی بی کی ضد پر کے پی سے آنے والے ڈی چوک پہ حملہ آور ہوئے، پھر کپڑے، گاڑیاں، جھنڈے چھوڑ کر بھاگے۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بشری بی بی فرار ہوگئی، گنڈا پور کارکنان کے ہاتھوں سارا دن رل گیا، پی ٹی آئی کی کمٹمنٹ برباد ہو گئی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *