بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Friday, 19 June 2026 | پاکستان: 4 محرم 1448

ڈی پی او میانوالی کا سٹی ایریا میں لگائے گئے ناکہ بندی پوائنٹس کا دورہ

Monday, 5 September, 2022

ڈی پی او میانوالی نے سٹی ایریا میں لگائے گئے ناکہ بندی پوائنٹس کا دورہ کیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد نوید نے سٹی ایریا میں لگائے گئے ناکہ بندی پوائنٹس پر ڈیوٹی کو چیک کیا اور وہاں پر تعینات افسران و جوانوں کو الرٹ ہوکر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ ناکہ بندی پوائنٹس پر تعینات تمام افسران و جوان، بلٹ پروف جیکٹ پہنیں گے اور مسلح ہوں گے۔ نیز بذریعہ وائرلیس مسلسل کنٹرول سے رابطے میں رہیں گے۔ تمام پولیس افسران دوران ڈیوٹی شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ڈبل سواری اور مشکوک افراد کو چیک کریں گے۔ ڈی پی او میانوالی نے تمام سرکل افسران و ایس ایچ اوز کو بھی خصوصی ہدایت کی کہ اپنے علاقہ کی تمام چوکیوں و تھانہ جات کی سیکورٹی کو بھی ہائی الرٹ رکھیں تاکہ کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہو

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *