بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 31.4°C
Wednesday, 17 June 2026 | پاکستان: 2 محرم 1448

قائداعظم کی مثالی قیادت آج بھی قوم اور افواج پاکستان کیلئے مشعل راہ ہے: مسلح افواج

Thursday, 25 December, 2025

راولپنڈی:افواج پاکستان کی جانب سے قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق مسلح افواج نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر پیغام میں کہا کہ قائداعظم کی مثالی قیادت آج بھی قوم اور افواج پاکستان کیلئے مشعل راہ ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بابائے قوم کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔چیف آف ایئر سٹاف اور چیف آف نیول سٹاف کی جانب سے بھی بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، افواج پاکستان نے قائداعظم کے ویژن سے اپنی غیر متزلزل وابستگی کا اعادہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان نے قائداعظم کے نظریات اور امنگوں کے مطابق بھرپور کردار ادا کرنے کا عزم کیا، ملک کی خودمختاری، علاقائی سالمیت کے تحفظ، قومی استحکام، امن و ترقی کیلئے کاوشوں کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

 

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *