بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 24.6°C
Thursday, 15 October 2026 | پاکستان: 5 جمادی الاول 1448
عمران خان کوجلد از جلد ملک چھوڑنے کا حکم

عمران خان کوجلد از جلد ملک چھوڑنے کا حکم

Thursday, 15 October, 2026

بالی ووڈ اداکار اور عامر خان کے بھانجے عمران خان کو ممبئی پولیس نے 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا نوٹس جاری کردیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کارروائی بھارت میں جاری چیف الیکشن کمشنر کے استعفے لیے ہونے والے احتجاج میں شرکت کے بعد کی گئی ہے۔

 

بھارتی اداکار عمران خان گرفتار

 

ممبئی پولیس کے مطابق عمران خان نے ممبئی کے اگست کرانتی میدان میں ہونے والے مظاہرے میں شرکت کی تھی جہاں مظاہرین چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار سے استعفے کا مطالبہ کر رہے تھے۔اس احتجاج کے دوران پولیس نے عمران خان کو حراست میں بھی لیا تھا۔

عامر خان کے بھانجے اداکار عمران خان کو بھارت چھوڑنے کا حکم - ایکسپریس اردو

 

پولیس کا کہنا ہے کہ عمران خان بھارتی شہری نہیں ہیں اس کے باوجود احتجاج میں شرکت کرنے پر ان کے خلاف امیگریشن ایکٹ کی متعلقہ شق کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔پولیس کی جانب سے جاری نوٹس میں انہیں 28 اکتوبر تک ملک چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔س واقعے کے بعد اداکار کے حوالے سے قانونی صورتحال اور ان کے آئندہ اقدامات پر توجہ مرکوز ہوگئی ہے۔

 

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *